اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان قومی ائیر لائن میں آخری چھ ماہ میں اتنی آمدنی حاصل کر لی ہے جتنی اس نے آخری چھ سال میں بھی حاصل نہیں کی تھی، پی آئی اے کے ایڈمنسٹریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر لائن نے 63 بلین روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ عمران خان کے ویژن پر کام کرتے ہوئے قومی ائیر لائن نے ریکارڈ ریونیو حاصل کیا ہے، ادارہ کفایت شعاری کی وجہ سے ترقی اور استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے،
میڈیا ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کارکردگی توقع سے کہیں بڑھ کر ہے، گزشتہ چھ سالوں میں حاصل ہونے والی آمدنی صرف 43 ارب روپے تھی جبکہ قومی ائیر لائن نے گزشتہ چھ ماہ میں 63 ارب روپے کمائے ہیں۔ اگر گزشتہ چھ سالوں سے موازنہ کیا جائے تو اس کے مقابلے میں قومی ائیر لائن کی آمدنی بہت بہترین ہے۔ پی آئی اے نے اپنے اخراجات میں تین ارب روپے کی کمی کی ہے اس طرح اب اخراجات کم ہو کر ایک ارب 70 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔