راولپنڈی (آ ن لائن)میٹرو بس ٹریک مناسب دیکھ بحال نہ ہونے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیامیٹرو سسٹم پیکج ون 8 کلومیٹر طویل پل پر بڑے بڑے گھڑے پڑ چکے ہیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار میٹرو ٹریک پر سفر انتہائی خطرناک ہوچکا ہے میٹرو بس ڈرائیورز نے انتظامیہ کو خستہ حال ٹریک کے خطرات سے متعدد مرتبہ آگاہ کیا
میٹروبس کے 27 سٹاپ بھی مناسب دیکھ بحال نہ ہونے سے خراب ہوچکے ہیں میٹرو ٹریک خراب ہونے سے ڈرائیور بسیں خطرے کے نشان پر چلانے پر مجبور ہیں میٹرو ٹریک کا نکاسی آب سسٹم بھی مکمل طور پر غیر فعال ہوچکا ہے میٹرو بس ٹریک کو جلد مرمت نہ کیا گیا تو حادثات کے شدید خطرات ہیں۔