کراچی (این این آئی)کراچی کے مختلف علاقوں سے ہپنوٹائز کرکے رقم لوٹ کر فرار ہونے والے غیر ملکی گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے گئے۔ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو موصول ہو گئی، ملزمان کے خلاف اب تک دس سے زائد مقدمات منظر عام پر آگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ہپنو ٹائز کرکے دکانوں کے کیش کانٹر سے رقم لوٹنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے۔ملزمان کی شناخت سلیم اور ندیم کے نام سے
ہوئی ہے جو کہ رشتے سے باپ بیٹے ہیں، جبکہ ملزم ندیم کی بیوی نسیمہ عرف فاطمہ تاحال مفرور ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے گروہ نے اب تک کراچی میں دس سے زائد وارداتین کی ہیں جن میں سے 3 مقدمات تھانہ بہادر آباد، ایک تھانہ پاپوش اور ایک مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹان میں درج ہے جبکہ پولیس کے پاس اب سے دس متاثرہ شہری بھی اپنے بیانات قلم بند کرواچکے ہیں۔ملزمان اس سے قبل سنگاپور اور ملیشیا میں ایسی ہی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔