افغانستان کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں، ملیحہ لودھی

12  ستمبر‬‮  2019

نیویارک(آن لائن)قوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔سلامتی کونسل میں افغانستان کے معاملے پر مباحثے سے

خطاب کرنے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور طالبان معاہدے کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے تھے۔ مذاکراتی عمل کو لگے حالیہ دھچکے سے قیام امن کو کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن کوششوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بحالی امن کی کوششوں میں درپیش مشکلات کا سامنا کر کے ہی کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے گا۔یاد رہے افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان دوحہ، قطر میں ہونے والے مذاکرات کے نویں دور سے وابستہ تمام امیدیں چند گھنٹے قبل اس وقت دم توڑ گئیں تھیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ مذاکرات کا جاری عمل منسوخ کردیا گیا ہے۔افغان صدر اشرف غنی کے حوالے سے افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز نے اطلاع دی تھی کہ انہوں نے اپنا دورہ واشنگٹن ملتوی کردیا ہے۔امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والی ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں۔ اس کی وجہ انہوں نے کابل میں ہونے والے حملوں کو قراردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…