اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

تحائف کی صورت میں نواز شریف کو کتنی بڑی رقم منتقل کی گئی ؟ حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق مسلم لیگ نواز کے قائد کو اربوں روپے منتقل کیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کو تحائف کی صورت میں ایک ارب سے زائد منتقل کئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حسین نواز نے اپنے والد کو ایک ارب 16 کروڑ 56 لاکھ 55 ہزار 303 روپے تحفے میں دئیے۔دستاویزات کے مطابق حسین نواز نے 12 لاکھ 67 ہزار 568 یورو کی مد میں اپنے والد نواز شریف کو دئیے۔مریم نواز کو 6 سالوں میں 79 کروڑ سے زائد کے تحائف ملے۔سابق وزیراعظم کو ڈالرز کی صورت میں ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزار، 755 تحفے کی طور پر دئیے گئے ۔حسین نواز نے یہ رقوم نواز شریف کو 2010 سے 2017 کے دوران منتقل کیں۔نواز شریف کو 2010-2011 میں 21 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار سے زائد کی رقم تحفے میں دی گئی۔نواز شریف کو 2014-2015 میں 38 کروڑ 64 لاکھ 34 ہزار کی رقم حسن نواز نے تحفے کی صورت میں منتقل کی۔2015، 2016 اور 2017 میں نواز شریف کو تحائف کی صورت میں 56 کروڑ 23 لاکھ 26 ہزار کی رقم منتقل ہوئی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…