بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں معمولات اور صورتحال بہتر ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا،دوٹوک اعلان

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں معمولات اور صورتحال بہتر ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔اتوار کو ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھارتی قومی سلامتی مشیر کی حالیہ بریفنگ مسترد کر تے ہوئے کہا کہ بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر میں معمول کی صورتحال کا غلط تاثر دیا گیا حالانکہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے اور معصوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی قابض افواج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی دعوؤں کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کرفیو بدستور جاری ہے، کشمیری رہنما، خاص طور پر حریت قیادت نظربند ہیں، کشمیری مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قاصر ہیں اور کھانے پینے کی اشیا،ادویات کی قلت ہے جب کہ بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کو بھی مقبوضہ کشمیرکا دورہ کرنے کی اجازت نہیں، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان پرغلط الزامات لگا کر سچائی کوچھپانے کی فرسودہ کوشش کی جا رہی ہے، بھارتی فوج نے دو پاکستانیوں، محمد نسیم اور خلیل احمد کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا، اس طرح کے مکروہ ہتھکنڈے ہندوستانی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں اور پاکستان نے بین الاقوامی برادری کو بھارت کی طرف سے جھوٹے چم آپریشن کے خطرے سے آگاہ کیا۔پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت بین الاقوامی مشنوں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے، بے گناہ کشمیریوں کے خلاف مظالم کو فوری طور پر بند کرے اور من گھڑت کہانیاں بنانے کے بجائے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے۔  ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھارتی قومی سلامتی مشیر کی حالیہ بریفنگ مسترد کر تے ہوئے کہا کہ بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر میں معمول کی صورتحال کا غلط تاثر دیا گیا حالانکہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے اور معصوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی قابض افواج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…