اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ سیاست میں آنا مجبوری نہیں ہے بلکہ سیاست سے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی جاسکتی ہے ۔ حکومت باربار این آر او نہیں ملے گا کہتی ہے آخر کون حکومت سے این آر او مانگ رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار آصفہ بھٹو نے پیر کے روز برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنا میری
مجبوری نہیں ہے کیونکہ سیاست سے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی بلاول بھٹو کے ساتھ عوام کی آواز بنتی رہیں گی کیونکہ عام آدمی کیلئے عمران خان کے پاکستان میں جینے مرنے سمیت سب کچھ مہنگا ہے ۔آصفہ بھٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت باربار کہتی ہے کہ این آر او نہیں ملے گا جو سمجھ سے بالا تر ہے آخر حکومت بتائیں کے این آر او حکومت سے کس نے مانگا ہے ۔