جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک میں کونسا کام کر رہی ہے؟ عوام کو خوشخبری سنادی گئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2019 |

کوئٹہ (این این آئی)چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک میں میرٹ پر کام ہورہے ہیں ،گھر بیٹھے ملازمین کو تنخواہیں لینے کا کوئی حق نہیں ، صحت اورتعلیم کی سہولیات کی فراہمی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ترجیحی ہیں ان پر کام کیا جائیگا ،میرے خلاف لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں

12سال پرانی شکایت پر انکوائری ہو چکی جس میں کچھ ثابت نہیں ہوا، کوئٹہ اور بلوچستان میں تبدیلی لائونگا، یہ بات انہوں نے اتوار کو سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ، اس موقع پر سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد ،کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان ،ڈپٹی ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر بھی موجود تھے، چیف سیکرٹری فضیل اصغر نے کہا کہ گزشتہ شب اور آج کوئٹہ شہر کا دورہ کیا ہے محکموں کی جانب سے بریفننگ بھی دی گئی ہے صوبائی دارالحکومت میں بہتری کی گنجائش موجود ہے سول ہسپتال میں سہولیات اور ڈاکٹروں کی کمی ہے ٹراما سینٹر کا اپنا بجٹ اور اسٹاف نہیں ہے آئندہ تین سے چار روز میں ہنگامی بنیادوں پر صحت کی سہولیات کی بہتری کے لئے اقدامات کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنا نے کے لئے اداروں کے سربراہان کو اقدامات کرنے چاہئیں غیر حاضر اور گھر بیٹھے لوگوں کو تنخواہیں وصول کرنے کا کوئی حق نہیں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک میں میرٹ پر کام ہو رہا ہے جبکہ میرٹ کو فروغ ملا ہے تمام اداروں میں بھرتیاں میرٹ پر ہونی چاہئیں ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اگر چیزیں بہتر کرنے کے لئے مائیکرو لیول مینجمنٹ پر جانا پڑا تو وہ بھی جائونگا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو بھی افسر تعینات ہو اسکی تقرری کی مدت مقرر ہونی چاہیے لیکن اگر کسی کی کارکردگی اچھی رو ہو تو انکے کے خلاف کاروائی بھی کی جانی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ٹریفک انجینئرنگ ، صفائی ،تجاوزات کے مسائل ہیں کمشنر کوئٹہ نے شہر کی بہتری کے لئے کام کیا ہے لیکن اب بھی شہر کے مضافاتی اور دیہی علاقوں میں سہولیات فراہم کرنے کی ضرور ہے ،انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کی جانے والی باتیں اور الزامات بے بنیاد ہیں 10سے 12سال پہلے ایک شکایت تھ جس کی تحقیقات ہوئیں اور ان میں کچھ ثابت نہیں ہوا خواہ ماخواہ میں باتیں نہیں ہونی چاہئیں میڈیامیرا ساتھ اور حوصلہ دے تاکہ بلوچستان اور کوئٹہ میں تبدیلی لا سکوں۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…