اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دو سم اور علیحدہ عالمی موبائل شناخت والے موبائل فونز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھا دی گئی ، غلط معلومات دینے والوں کیخلاف کیا کارروائی کی جائیگی؟پی ٹی اے نے انتباہ کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ٹیلی ریگولیٹری اتھارٹی نے دو سم اور علیحدہ عالمی موبائل شناخت (آئی ایم ای آئی) والے موبائل فونز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھا کر 15 ستمبر کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 ہفتے قبل پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 2 سم والے تمام صارفین کو اپنا آئی ایم ای آئی 31 اگست تک رجسٹر کرنے کا کہا تھا۔

پی ٹی اے نے اس وقت کہا تھا کہ کئی صارفین ایسے ہیں جن کے پاس ڈوئل سم موبائل فونز ہیں تاہم انہوں نے ان میں سے ایک ہی کا آئی ایم ای آئی رجسٹر کرایا ہے، کئی صارفین دوسرے سم کا آپشن استعمال نہیں کرتے اور انہوں نے اس کا آئی ایم ای آئی ہی رجسٹر نہیں کرایا یا کرانا بھول گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ موبائل ڈیوائس کے صارفین جن کا ایک آئی ایم ای آئی رجسٹر ہے دوسرا نہیں، کو تجویز ہے کہ وہ اپنے تمام آئی ایم ای آئی رجسٹر کرالیں۔واضح رہے کہ آئی ایم ای آئی نمبر موبائل کی شناخت کیلئے استعمال ہوتا ہے اور اس کا صارفین سے کوئی تعلق نہیں،اس نمبر کو پی ٹی اے تصدیق شدہ موبائل کیلئے استعمال کرتی ہے جس کے ذریعے چوری کیے ہوئے فون کو ملک میں کسی بھی نیٹ ورک تک رسائی سے روکا جاتا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق وہ ایسی تمام درخواستوں کا جائزہ لیں گے جس کے بعد موبائل کی رجسٹریشن کی جائے گی۔انہوں نے خبر دار کیا کہ غلط معلومات فراہم کرنے والے درخواست گزاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔جن ڈیوائسز کی ایک آئی ایم ای آئی ایک سم پر رجسٹر ہے اسے سروس کی معطلی کا سامنا نہیں ہوگا۔موبائل ڈیوائس کا اسٹیٹس جاننے کے لیے پی ٹی اے نے صارفین کو# 06 ڈائل کرنے اور موصول 15 ہندسوں کا آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر میسج کرنے کی تجویز دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…