اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فورنزک آڈٹ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس کے مطابق رجسٹرڈ سوسائٹیز کی تعداد 3720، غیر رجسٹرڈ کی تعداد 6072 تک پہنچ گئی، رپورٹ کیمطابق غیر رجسٹرڈ سوسائٹیز میں سے 1716 نے رجسٹریشن کیلئے درخواستیں دیدیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی 43 میں سے 32 کوآپریٹو سوسائٹیز کیخلاف تحقیقات
کی سفارش کی گئی،کراچی سنٹرل کی 7سوسائٹیز کیخلاف نیب کارروائی کی سفارش کی گئی،کراچی ایسٹ کی 52 سوسائٹیز کیخلاف نیب، 85 کیخلاف ریگولیٹری کارروائی کی سفارش کی گئی۔ رپورٹ میں کراچی ساؤتھ کی ایک، ویسٹ کی 18 سوسائٹیز کیخلاف نیب کارروائی کی سفارش کی گئی،ملیر کی 15 سوسائٹیز کیخلاف نیب، 20 کیخلاف ریگولیٹری کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔