اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان کیلئے خوشخبری،اب بارڈر 24 گھنٹے کھلا رہے گا،بڑی خبر سنادی گئی

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھولنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پہلی بار طورخم بارڈر کو 24 گھنٹوں کیلئے کھولا جارہا ہے۔اسلئے تمام متعلقہ ادارے بھر پور انتظامات یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے آئندہ پیر سے بارڈر پر آزمائشی بنیادوں پر نائٹ آپریشن شروع کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ انتظامات کا عملی طور پر جائزہ لیا جا سکے۔

24 گھنٹوں کیلئے سروس کا باضابطہ اجراء وزیراعظم پاکستان خود کریں گے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں طورخم بارڈر کو 24 گھنٹوں کیلئے کھولنے کے حوالے سے انتظامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیرا طلاعات شوکت علی یوسفزئی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، ڈپٹی کمشنر، کسٹم حکام، این ایل سی کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پاک افغان طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھولنے کے حوالے سے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ کسٹم اہلکاروں کی تعیناتی سمیت تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاحال دو شفٹوں میں آپریشن جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ رات کے اوقات میں بھی بارڈر کھلا رکھنے اور آپریشن یقینی بنانے کیلئے مناسب لائٹس کا بندوبست ہونا چاہیئے۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت نے ہر حال میں بارڈر کو 24 گھنٹے کھولنا ہے۔ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اُنہوں نے آزمائشی طور پر آئندہ پیر سے بارڈر پر نائٹ آپریشن شروع کرنے اور اُنہیں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے عندیہ دیا کہ وہ پیر کے بعد کسی بھی رات کو بارڈر کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا بذات خود جائزہ لیں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے اس مقصد کیلئے وسائل فراہم کردیئے ہیں اب انتظامات میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ طور خم بارڈر کے 24 گھنٹے کھلا رہنے سے تجارتی سرگرمیوں میں سرعت اور تیز ی آئے گی اور بارڈر پر تاجروں کو درپیش مسائل کا کل وقتی حل ممکن ہو گا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…