پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

وزریراعظم کے پاس ایک دن ہے وہ مستعفی ہو جائیں ورنہ ۔۔ ملک میں کیا کچھ ہو سکتا ہے ؟ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کوبڑی دھمکی دیدی

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے ہفتہ تک کا وقت دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی پارٹی نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ

عمران خان کے پاس اگست 2019 تک کا وقت ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر ایک دن میں وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کردیا جائے گا اور پورا ملک بھی بند سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ون ملین مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی اور اب ہم ان کا اعتماد توڑنا نہیں چاہتے۔فضل الرحمان بتایا کہ ہم نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں اور حکومتی کارکردگی بھی سامنے ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ملک کا ہرشعبہ زندگی مشکلات کا شکار ہے اور اس کا حل حکومت کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتی خاتمے کے لیے، معاشی بحران، ختم نیوت، توہین رسالت، مہنگائی، غلط پالیساں، مدارس اور بے روزگاری کا سوال بھی آئے گا۔اپوزیشن کے ساتھ اختلاف سے متعلق انہوںنے کہاکہ ہماری ترجیحات مختلف ہیں لیکن اسے اختلاف کا نام نہیں دیا جاسکتا۔قومی حکومت کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری تجاویز کا متبادل ہے تو اور پیش کرے لیکن ہم حکومت سے بات نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…