بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف سے جیل میں والدہ اور دیگر اہل خانہ کی ملاقات، شہباز شریف نہ آئے،جیل کے باہر حیرت انگیز صورتحال

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ نے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی، شہباز یف کمر درد کے باعث ملاقات کیلئے نہ جا سکے،ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے ملاقات کر کے تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر،  داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر،معالج ڈاکٹر عدنان سمیت پانچ افراد نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا

اور ان کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر سے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا او ر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نواز شریف سے رہنمائی لی۔ نواز شریف نے اپنے اہل خانہ سے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی صحت بارے بھی دریافت کیا۔  مریم نواز اور حمزہ شہباز کے نیب کی حراست میں ہونے جبکہ طبیعت کی ناسازی کے باعث شہباز شریف کی جیل آمد نہ ہونے کی وجہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے کارکنوں کی تعداد بھی کم رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…