اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کا پمز میں طبی معائنہ کیا گیا۔ آصف علی زر داری کو طبیعت ناز ہونے میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہسپتال کے چار سینئر ڈاکٹرز نے معائنہ کیا ،کارڈک سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نعیم نیورو سرجن ڈاکٹر عابد فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر شرجیل نے تفصیلی معائنہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر زرداری کو شدید نقاہت اور کمر درد کی تکلیف ہے ،ڈاکٹرز نے فزیو تھراپی کا مشورہ دے دیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے
بتایاکہ سابق صدر آصف زرداری کے لیئے فزیو تھراپی کی مہنگی مشین لانے کا فیصلہ کیا گیا ،مشین آتے انکی فزیو تھراپی شروع کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے گھر سے ان کے زیر استعمال چیزیں کاڈریک سینٹرمیں پہنچا دی گئیں ۔قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرادری کو سخت سیکیورٹی حصار میں پمز منتقل کیا گیا ،سابق صدر کو بکتر بند گاڑی میں پمز کے کارڈیک سنٹر میں لایا گیا،سیکیورٹی کے پیش نظر پمز ہسپتال کے پچھلے گیٹ سے ان کو لایا گیا۔