اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم سے چند سوالات اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب ذرا یہ بھی بتا دیں کہ جو لوگ دس فیصد مہنگائی سے تنگ ہیں اْنہیں کس وقت اور کہاں کھڑے ہونا ہے ؟
عمران صاحب یہ بھی بتا دیں کہ ملکی معیشت کی تباہی کے خلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے؟،عمران صاحب ایک سال میں 7600 ارب کے تاریخی قرض کے خلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے؟۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک کو آئی ایم میں گروی رکھنے کے خلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے ؟۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گْنا ہونے کے خلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں گیس 200 فیصد اور بجلی 35 فیصد مہنگی ہونے کے خلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے ؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں حکومتی اخراجات میں 1100 ارب کے اضافے کے خلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے ؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک میں بد ترین میڈیا سنسرشپ اور اپوزیشن کی زبان بندی کے خلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے ؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں اور ایک ارب درختوں میں کھربوں کی کرپشن کے خلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے ؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب گیس اور بجلی کے بلوں اور ادویات کی قیمتوں کھربوں کی کرپشن کے خلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے؟۔
انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر میں سے ایک بھی نوکری اور گھر نہ ملنے کے خلاف کس وقت کہاں کھڑے ہونا ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب زراعت، کسان اور حاجیوں کے لیے سبسڈی چھیننے کے خلاف کس وقت کہاں کھڑے ہے؟