اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

فضل الرحمن نے اسلام آباد کا رخ کیا تو انہیں ہم نہیں بلکہ کون روکیں گے؟وفاقی حکومت نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اگر مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انہیں خود ہی روک لیں گے، ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے، یہ اس لیے جلوس نکالنا چاہتے ہیں کہ یہ حکومت میں نہیں ہیں یا ان کی سنی نہیں جارہی، مقبوضہ کشمیر میں المیہ شروع ہوچکا ہے۔

تشدد بڑھ گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے، بھارت سے اعلان جنگ ہوا تو پوری قوم کو جہاد کی کال دیں گے میں خود بھی لڑنے جائوں گا، میں اتنا بیوقوف نہیں کہ عرفان صدیقی کو اندر کرائوں بلکہ میں نے انہیں چھڑایا ہے میں اگر کسی کو پکڑواؤں گا تواس پر ایسے الزامات ہوں گے کہ وہ باہر نہیں آسکے گا، اسلام آباد میں ایک حد تک پرامن مظاہرین کو کچھ نہیں کہیں گے، یہ یاد رکھیں یہ دارالحکومت ہے۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کنٹینر اور پانی فراہم کرنے والی بات صرف ان لوگوں سے متعلق ہے جو شیشے نہ توڑیں اور پراپرٹی کو نقصان نہ پہنچائیں بلکہ قانون کے دائر ے میں رہ کر احتجاج کریں اگر وہ پرامن احتجاج کریں گے تو موسٹ ویلکم اور ہم کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ اگر یہ ان حالات میں نکلے تو لوگوں نے انہیں ادھر ہی اینٹیں مارنی ہیں۔ میں تو کہتا ہوں یہ نکلیں تاکہ اپنی موت آپ مریں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ اٹک بھی کراس نہیں کرسکیں گے، ان کو عوام روکیں گے اور کہیں گے جاکر اپنے گھر بیٹھو۔ دنیا میں کوئی بھی مسئلہ کبھی جنگ سے حل نہیں ہوا آخر کار مذاکراتی میز اور دوطرفہ بات چیت سے تنازع کا حل نکلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا ہے۔

مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی اس سے بھارت کی تنہائی بڑھے گی۔ ساری مسلم امہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمیں دنیا بھر میں رائے عامہ کو ہموار کرنا ہے کیونکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی پروا نہیں کی۔ مسئلہ کشمیر ایٹمی فلیش پوائنٹ بن گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے، بھارت سے اعلان جنگ ہوا تو پوری قوم کو جہاد کی کال دیں گے۔ پاکستان کے عوام کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ مسئلہ کشمیر پر کسی درمیانے حل پر بات نہیں ہوئی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل چاہتے ہیں۔ ثابت ہورہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے اور بھارت دہشت گرد ریاست ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…