پاکستان کے کس آرمی چیف اور پی ٹی آئی کے موجودہ وزیر نے(ق)لیگ کو جتوانے کا منصوبہ بنایا تھا؟11سال بعد اہم راز سے پردہ اٹھ گیا، تہلکہ خیز انکشافات

25  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جب یہ سوال کیا گیا کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف دور کا تسلسل ہے اگر نہیں تو پھر آپ یہاں کیسے آگئے کے جواب میں انہوں نے کہا اگر یہ پرویز مشرف حکومت کا تسلسل ہوتا تو ان کی پارٹی ہمارے ساتھ ہوتی یا وہ خود ہمارے ساتھ ہوتے ۔

میری یہاں موجودگی اس وجہ سے ہے کہ میں کسی بھی پارٹی میں نہیں رہا ، پرویز مشرف سے تعلق تھا اور ہے ، میں ان کے زمانے میں ان کا ڈی جی آئی بی بھی تھا ۔ 2008ء میں میں نے استعفیٰ دیا کیونکہ میری اور جنرل کیانی کی پلاننگ تھی مسلم لیگ ق کو جتوانے کی، بعد میں اس کو undo بھی ہم نے ہی کیا ، کیانی میرے بھائیوں کی طرح ہیں میرے سے چھوٹے ہیں اور مجھ سے سینئر بھی نہیں مگر جنرل بن گئے ۔ق لیگ کی ڈیل بھی انہوں نے ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ کروائی تھی اور نام میرا دیا تھا کہ یہ سب معاملات دیکھے گا ۔پیپلز پارٹی سے ڈیل جنرل کیانی نے کی تھی اس لئے انہوں نے ان کو جتوایا بھی ، ق لیگ کو ہم جتوانا نہیں چاہ رہے تھے بس ان کو اتنی سیٹیں دلوانا چاہ رہے تھے جتنی کہ مل گئیں اللہ بخشے بے نظیر کو ان کا مرڈر ہوا تو ان کو زیادہ سیٹیں مل گئیں ورنہ کیانی صاحب کا پلان تو یہی تھا کہ جتنی سیٹیں دینی ہیں اتنی ہی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 10سال اس کے بعد اپنے علاقے سے سیاست کی جس کے بعد میں نے الیکشن لڑا اور سیٹ جیتی اور آپ کے میڈیا کے ہی لوگ یہ کہتے ہیں کہ میری پراسرار واپسی ہوئی ہے ۔ اس سوال کہ عمران خان اورپرویز مشرف میں بہترین رولر کس کو پایا کے جواب میں انہوں نے کہا دونوں ہی میری نظر میں بہترین ہیں ۔ زیادہ اچھے کون ہیں کے سوال پر انہوں نے کہا آپ مجھے مروانے کی بات نہ کریں کیونکہ میں کسی کی دل آزاری کرنا نہیں چاہتا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…