کراچی (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کراچی میں کئی ہزار نجی اسکولز اور ٹیوشن سینٹرز کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق شہر میں اچھا منافع بنانے والے 6324 اسکولز ہیں۔ بیشتر اسکولز اور ٹیوشن سینٹرز اِنکم ٹیکس ادا نہیں کررہے۔ بڑی تعداد میں اسکولز کی ٹیکس عدم ادائیگی سے قومی خزانے کا نقصان ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق نجی اسکولوں کی ایسو سی ایشن سے ایف بی آر کے مذاکرات جاری ہیں۔ اسکول ایسو سی ایشن نے ٹیکس ادائیگی کے لئے اسکولز کی حوصلہ افزائی کی یقین دہانی کرادی ہے۔