ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیر میں 2010ء کی انتخابی مہم کے دوران نوازشریف نے اعلان کیا تھاکہ اتنا ظلم بھارت نے کشمیر میں نہیں کیا، جتنا پاکستانی فوج نے ۔۔۔!!! تب بھارتی سفیر نے مشاہدسید سے کیاکہا تھا ؟ ہارون رشید‎کا اہم انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کالم نگار ہارون الرشید اپنے آج کے کالم’’خیر اور شر ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ عمران خان عوامی جذبات کو بہرحال زیادہ ملحوظ رکھتے ہیں ۔ یہ نواز شریف کی حکومت نہیں ، جن کے گھر میں آئے دن بھارتی مہمان بلا تکلف آتے اور بعض اوقات ہفتوں قیام کیا کرتے ۔

ان میں لندن سے آنے والا ایک ڈاکٹر شامل تھا، جاتی امرا میں جو سیاسی اجلاسوں میں بھی شریک ہوا کرتا۔ بدقسمتی سے ہماری اجتماعی یادداشت بہت ناقص ہے ۔ آزاد کشمیر میں 2010ء کی انتخابی مہم کے دوران مظفر آباد میں آنجناب نے اعلان کیا تھا :اتنا ظلم بھارت نے کشمیر میں نہیں کیا، جتنا پاکستانی فوج نے ۔تب بھارتی سفیر نے سید مشاہد حسین سے کہا تھا : We are pleasently surprised that Mian sahib did not mention India or Indian army in the campaign. ۔ ہمیں خوشگوار حیرت ہے کہ میاں صاحب نے آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران بھارت یا بھارتی فوج کا کوئی ذکر تک نہ کیا۔ جی نہیں ،ذکر تو کیا مگر ہندوستان کے حق میں۔ میاں محمد نواز شریف ان گنتی کے پاکستانیوں میں سے ایک ہیں ، جنہوں نے بھارتی بالادستی کے امریکی تصور کوپوری طرح قبول کر لیا تھا۔ بھارتی ہندوئوں کے ساتھ شریف خاندان کے تعلقات ایک نہیں ، تین نسلوں پر پھیلے ہیں ۔اس کہانی کا آغاز پچھلی صدی کے دوسرے عشرے میں امرتسر سے ہوا۔ دبئی ، جدّہ ، لندن اور جاتی امرا اس کے مختلف پڑائو ہیں لیکن یہ کہانی پھر کبھی ۔زرداری اور نواز شریف مظلوم کشمیریوں کے باب میں کتنے سنجیدہ تھے۔

اس کی ایک علامت کشمیر کمیٹی ہے ،دونو ں ادوار میں مولانا فضل الرحمٰن سربراہی کے منصب پر فائز رہے ۔ کشمیر پر اسلام آباد کی یکسوئی میں راولپنڈی کا دخل بھی ہے ، جہاں زیادہ گہری سطح پر تجزیہ ہوتاہے ۔ پانچ اگست کے انقلاب سے جو گہرے اثرات مرتب ہوئے ، ان میں سے ایک یہ ہے کہ کشمیر میں بھارت نواز قیادت بے معنی ہوگئی ۔ اس کا کردار تمام ہوا ۔ اب وہ اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے یا فنا کے گھاٹ اتر جائیں گے ۔

دوسرا واقعہ یہ ہے کہ پاکستان کے بھارت نواز دانشور اب بے بس ہیں ۔ ان میں سے بعض نے کشمیر پر ٹسوے بہائے ۔ ان میں سے ایک سیاہ بخت نے اہلِ کشمیر کا موازنہ تھر کے مکینوں سے کیا ہے ۔ اللہ کی آخری کتاب میں یہ لکھا ہے : تم ایک چیز کو برا سمجھتے ہو؛حالانکہ اس میں تمہارے لیے خیر پوشیدہ ہوتی ہے ۔ تم ایک چیز سے محبت کرتے ہو ؛حالانکہ اس میں تمہارے لیے شر ہوتاہے ۔آنے والا کل کیا لائے گا ، اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتامگر یہ کہ ظلم کے مقابل ڈٹ کر کھڑے ہونے والے ،جہاد کرنے والے ہی سرخرو ہوتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…