منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کیلئے کھلی رکھنے کا اعلان کردیا

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کیلئے کھلی رکھنے کا اعلان کردیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مشرقی فضائی حدود مکمل طور پر آپریشنل ہے، بندش کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود اب بھی کھلی ہے۔

پاکستان نے کشیدہ حالات کے باوجود بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود تاحال مکمل طور پر بند نہیں کی ہے۔ پاکستان کی مشرقی فضائی حدود اس وقت مکمل طور پر کھلی ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش یا اسے کھلے رکھنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے لیا جاتا ہے۔فضائی حدود کی بندش یا آپریشنل رکھے جانے کی پالیسی حکومت کو دینا ہوتی ہے، اس پر عملدرآمد کروانا سی اے اے کی ذمے داری ہے۔حکومت کی جانب سے تاحال ایسی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں جن میں بھارت کیلئے فضائی حدود بند کر دیے جانے کی تلقین کی گئی ہو۔ جب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حکم نامہ جاری کیا گیا، تو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھی باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کر دیے جانے کے فیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔کچھ اشارے ایسے بھی ملے ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ اسی باعث دفاعی تجزیہ کار بھارت کیلئے فضائی حدود فوری بند کر دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ رواں برس فروری کے ماہ میں ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی جو کئی ماہ تک بند رہی تھی۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…