خانپور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انوکھا ترین واقعہ، انجن بوگیوں کو راستے میں چھوڑ کر آگے چلا گیا، واضح رہے کہ کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور مسافروں کو وہیں چھوڑتا ہوا انجن آگے بڑھ گیا، یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں تین بوگیاں پیچھے رہ گئیں، ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ تین بوگیاں تو پیچھے رہ گئی ہیں
جس کے بعد انجن دوبارہ پیچھے آیا، اس وقت تک مسافروں پریشانی کے عالم میں بوگیوں سے باہر نکل چکے تھے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، اس واقعے کے بارے میں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بوگیوں کو ملانے والا پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، اس جوائنٹ کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا، اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔