مریم نواز کی گرفتاری کے بعد بات بڑھ گئی،پارلیمنٹ کے باہر حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین کا آپس میں جھگڑا،گتھم گتھا ہوگئے

8  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے بعد پارلیمنٹ کے باہر حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید پریس کانفرنس کرنا چاہ رہے تھے تاہم حزب اختلاف کے اراکین نے ان کا راستہ روک لیا۔اس موقع پر حکومتی اراکین اور حزب اختلاف ایک دوسرے گتھم گتھا ہوگئے اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کے رویے کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندرنازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، حزب اختلاف غیر پارلیمانی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس اور والدہ کے قتل پر غیرت دکھانی چاہیے تھی۔مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے آپ کی غیرت کہاں گئی؟ کراچی میں صفائی ہورہی تھی آپ کی غیرت کہاں گئی؟انہوں نے کہا کہ آپ میں بات سننے کی ہمت نہیں کیوں کہ آپ کی سیاسی تربیت نہیں ہوئی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…