لاہور(این این آئی) نان بائی ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت 6روپے بر قرار رکھنے کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز اجلاس طلب کر لیا جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ زبردستی کسی کی بات نہیں مانیں گے، وزیر اعظم کو ان کے مشیرغلط مشورے دے
رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس، فائن آٹے، شاپر کی قیمتوں میں اضافے کو مد نظر رکھ کر ہی روٹی اور نان کی قیمت وصول کریں گے اورحکومت کے کہنے پر6 روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے عہدیداروں کا اجلاس پیرکے روز طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔