چیئر مین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی، بے عزتی ان کی ہوتی ہے جن کی کوئی عزت ہو، نعیم بخاری نے کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ ڈالا،معنی خیز تبصرہ

2  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) سینئر وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ  چیئر مین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پر کہاہے کہ بے عزتی ان کی ہوتی ہے جن کی کوئی عزت ہو۔سپریم کورٹ کے باہر وکیل نعیم بخاری سے صحافی نے سوال کیا کہ گزشتہ روز جو کچھ سینٹ میں ہوا آپ اس بارے میں کیا کہیں گے۔ نعیم بخاری نے کہاکہ یہ چیس بورڈ کی طرح ہے،یہ چالیں چلی جاتی ہیں کوئی چال کامیاب ہوتی ہے کوئی نہیں ہوتی۔ نعیم بخاری نے کہا کہ کیا فرق پڑتا اگر سنجرانی صاحب نکل جاتے۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی کو کیا فرق پڑتا ہے کہ

چیئرمین سینٹ کون ہے؟ نعیم بخاری نے کہاکہ یہ دھڑوں کے جھگڑے ہوتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ  اپوزیشن جو اکتوبر میں حکومت گرانے کی بات کر رہی تھی، انہیں اب سوچنا چاہیے کہ نہیں۔ اعیم بخاری نے کہاکہ اپوزیشن کو موو کے اوپر نہیں ویسے بھی سوچنا چاہیے مگر انہیں سوچنے کی عادت نہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا سمجھتے ہیں اپوزیشن کی کتنی سبکی ہوئی ہے صادق سنجرانی کی فتح سے۔ نعیم بخاری نے کہاکہ اپوزیشن اور جو سیاست دان ہوتے ہیں وہ بے عزتی پروف ہوتے ہیں،بے عزتی انکی ہوتی ہے جن کی کوئی عزت ہو۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…