اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی تین خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بدھ کو کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے تسلیم کیا کہ کنول شوزب کی ووٹ ٹرانسفر کی کوئی درخواست نہیں آئی۔ کنول شوزب مس کنڈکٹ کی مرتکب پائی گئیں،پانچ جون کو درخواست آئی تاہم وہ بھی ووٹ ٹرانسفر کی نہیں تھی۔کنول شوزب کا کنڈکٹ
62 اور 63 کے تناظر میں دیکھا جائے۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کنول شوزب کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا پبلک آفس ہولڈر کا کنڈکٹ ٹھیک ہے،کنول شوزب کے وکیل نے جواب دیا کہ مشروط معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔یادرہے کہ ن لیگ کی ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز اور طاہرہ بخاری نے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کے لیے درخواست دے دائر کررکھی ہے۔