پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے نرس کیساتھ ملکر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور کر لی

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے نرس کیساتھ ملکر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور کر لی ۔ جمعہ کو جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت سر کاری وکیل نے دلائل دیئے کہ زاہد الرحمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا

اور تفصیل بھی بتائی،پولیس نے چارسدہ میں ملزم سے گاڑی بھی ریکور کر لی ہے۔جسٹس عظمت سعیدشیخ نے کہاکہ پولیس کے سامنے دیا گیا بیان قابل قبول شواہد تسلیم نہیں ہوتا، کے پی پولیس کے کیا کہنے وہ چاہتی تو میری گاڑی ریکور کر لیتی۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ جو گاڑی ریکور کی اس کا قتل سے تعلق ثابت نہیں ہوتا۔ سر کاری وکیل نے کہا کہ شریک خاتون ملزمہ سے دو موبائل ریکور ہوئے، نرس کیساتھ ملکر ملزم نے مقتول کو زہر کا ٹیکہ لگایا۔سرکاری وکیل نے کہاکہ موبائل ریکارڈ کے مطابق ملزمان جائے وقوعہ پر موجود تھے، جائے وقوعہ سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی، ضمانت ہوئی تو ہر قاتل انجیکشن لگا کر واردات کرے گا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ ضمانت نہ دی تو پولیس واردات والے علاقہ میں موجود ہر بندے کو ملزم بنا لے گی۔ بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے نرس کیساتھ ملکر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…