جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

امریکہ میں سنگین اعترافات،ن لیگ نے عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان کردیا

datetime 25  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی پر امریکہ کے دورے میں دو سے تین چارج شیٹس لگ چکی ہیں جو بیانا ت انھوں نے وزیر اعظم کی حیثیت سے دیئے وہ پاکستان کے لئے مہنگے پڑسکتے ہیں اس ہماری حکومت آئی تو ہم عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلائیں گے،نااہل حکمرانوں نے دس ماہ میں دس ارب ڈالر کا قرض لیا ہے،

امریکی صدر ٹرمپ سے ہاتھ ملانے اور ملاقات کرلینے کو کامیاب دورہ قرار دیا جارہا ہے،جبکہ ہمارے نزدیک یہ دورہ ناکام ہوا ہے،چیئرمین سینٹ کے خلاف لائی جانے والی تحریک میں ہمارے پاس نمبر پورے ہمارے 62یا 63اراکین ہمارے ساتھ ہیں جبکہ انھیں خریدنے اور دھمکیاں دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی، سلمان خان، علی اکبر گجر،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شہباز شیخ، سید منور رضا، مہیش کمار، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ 25جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس روز ووٹ کو عزت دینے کے بجائے اس کی عزت کو پامال کیا گیاتھا، اس روز مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جمعیت علمااسلام، جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں کو ٹارگٹ کیا گیا روزلٹ کو روکا گیانیا آر ٹی ایس سسٹم لایا گیا جو ناکارہ ہوگیا، یہ پورے انتخابات مکمل طور پر متنازعہ بن گئے۔ حکومت کو گیارہ ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن آج بھی گالم گلوچ اور کنٹینر کی سیاست کی جارہی ہے امریکہ میں بیٹھ کر نواز شریف اور آصف علی زرداری برا کہا جارہا ہے، امریکہ میں بیٹھ کر عمران خان نے بیان دیا کہ اسامہ پاکستان میں موجود تھا اور ایجنسیوں کو یہ بات معلوم تھی،

اس کے علاوہ پاکستان میں دھشت گردی کی تربیت دیگر دھشت گردی کروائی جارہی ہے، یہ ایسی چارج شیٹیں جس کی بنیاد پر غیر ملکی طاقتیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں ہماری حکومت آئی تو ہم اس کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلائیں گے۔عمران خان نیازی کا امریکہ کے دورے سے واپسی پر ایسا استقبال کیا جارہا ہے کہ وہ جیسے حج کرکے آئے ہیں جبکہ انھوں نے امریکہ کے سامنے مکمل طور گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور پاکستان کے عوام کی عزت کو پامال کیا ہے،

انھوں نے کہا کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے ہم تمام اپوزیشن کے لوگ جیلوں میں جانے کے لئے تیار ہیں،انھوں نے کہا کہ عمران خان ساری دنیا سے بھیک مانگتے پھر رہے ہیں لیکن ان کے پاس ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ وہ یہ قرضے کیسے اتاریں گے، انھوں نے کہا کہ مودی کے دوست ہونے نواز شریک پر الزام لگایا جاتاتھا لیکن اب عمران خان نیازی مودی کو خط لگھ رہے ہیں اور ٹویٹ کر رہے ہیں لیکن وہ عمران خان اور اسکی حکومت کو لفٹ نہیں کروارہا ہے۔جو شخص آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے قرضے نہ لینے کی بات کرتا تھا اب وہ آئی ایم ایف کے پاس بھی گیا ہے اور دنیا بھر سے دس ماہ میں ارب ڈالر کا قرض لیا جاچکا ہے۔

عمران خان نے جھوٹ کی تمام حدوں کو پار کردیا ہے۔عمران خان نیادی ایک بار پھر ملک کو 90کی دہائی میں لے گئے ہیں،موجودہ حکومت کے پہلے وزیر خزانہ اسد عمر جو بڑے بڑے دعوے کرتے تھے آج پکچر سے غائب ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمارا اپوزیشن کا اتحاد مضبوط ہے، اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ہم مشرف کی آمریت کے بعد اب عمران خان نیازی کی آمریت کے خلاف دوبارہ سے اکھٹے ہوئے آج پورے ملک میں یوم سیاہ منایاجارہا ہے کراچی کا اپوزیشن کا جلسہ تاریخی ہوگا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اس کی معادن خصوصی برائے اطلاعات کے پاس بیانیہ نہیں ہے یہ پہلے پی پی پی کی ترجمان تھیں آج انھیں زرداری کی جائیدادیں نظر آگئی ہیں

ہم سے میڈیا ن کے بارے میں پوچھے تو اچھا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ گھوٹکی کے انتخابات میں کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی کی ہے کیوں کہ یہ انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی ہوا ہے جہاں کے عوام نے مکمل طور پر تحریک انصاف کے امیدوار کو مسترد کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پہلی بار ملک میں ایسا ہوا ہے تاجروں نے سیاسی جماعتوں کے بغیر خود سے ہڑتال کی جو انتہائی پر امن اور کامیاب تھی۔یہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی اچھی کارکردگی ہی تھی کہ گھوٹکی کے عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کروایا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس کی حکومت عوام کی ترجمانی کر رہی ہے، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وائیلیشن کی کوشش کی لیکن انھیں عوام کے ڈر سے وہاں سے بھاگنا پڑاہے انھوں نے کہا کہ اب اپوزیشن بھر پور طریقے سے حکومت کے خلاف تحریک چلائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…