اسلام آباد (این این آئی)جج ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار ملزم میاں طارق نے کہا ہے کہ ویڈیو نہ بنائی ہے اور نہ ہی بیچی ہے،میری ویڈیو تو ابھی منظر پر آئی نہیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میاں طارق سے صحافی نے سوال کیا کہ ملتان والی ویڈیو میں کیا ہے۔ میاں طارق نے جواب دیاکہ ملتان والی ویڈیو کو آپ دیکھیں، ویڈیو کی
کوئی فورنزک رپورٹ نہیں آئی۔ انہوں نے کہاکہ میری ویڈیو تو ابھی منظر پر نہیں آئی۔ صحافی نے سوال کیا کہ ویڈیو کتنے میں بیچی؟۔ملزم میاں طارق نے کہاکہ نہ ایک کروڑ ہے نہ دس ہزار۔ ملزم میاں طارق نے کہاکہ لینڈ کروزر میری نہیں، نہ میرے گھر سے برآمد ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ویڈیو میں نے نہیں بنائی، نہ میں نے بیچی۔