رونے سے کچھ ہونے والا نہیں، گھر لینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا، سپریم کورٹ نے کوارٹرزخریدنے والوں کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

22  جولائی  2019

کراچی(این این آئی) سپریم کورٹ نے کے ایم سی کوارٹرز خریدنے والے مکینوں کی اپیل مسترد کردی،دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریماکس دیئے کہ رونے سے کچھ نہیں ہونے وال، گھر  لینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔پیرکو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی کے علاقے کورنگی میں کے ایم سی کوارٹرز پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے کے ایم سی کوارٹرز خریدنے والے مکینوں کی اپیل مسترد کردی، مکینوں نے کہاکہ ہمیں ڈائریکٹر کچی آبادی نے گھر فروخت کیے، ہمارا کیا قصور تھا، 45 سال سے رہ رہے ہیں اب کے ایم سی خالی

کرانے پہنچ گئی ہے۔جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کراچی میں بہت کچھ ہوتا دیکھ رہے ہیں، کیا پورا پاکستان اسی طرح الاٹ کردیں؟ پورے کراچی میں یہی ہو رہا ہے۔جسٹس سجادعلی شاہ نے کہاکہ دستاویزات ثابت کررہی ہیں یہ کے ایم سی کے کوارٹرزہیں، جسٹس گلزار نے کہاکہ100سال بھی غیرقانونی بیٹھے رہیں توغیرقانونی تصور ہوگا، وکیل کے ایم سی نے بتایا کوارٹرز خالی کرا کر سیل کر دیئے ہیں۔کراچی رجسٹری میں مکین دوہائیاں دیتے رہے تاہم عدالت نے دو ٹوک الفاظ میں کہا رونے سے کچھ نہیں ہونے والا، گھر لینے سے پہلے سوچنا چاہیئے تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…