کراچی(این این آئی)نجی ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے واقعے کے عینی شاہد نے خود کشی کی کوشش کی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے عینی شاہد ندیم نے خود کشی کی کوشش کی،
عینی شاہد کو اسپتال داخل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ عاطف زمان کا ڈرائیور ندیم جناح اسپتال میں زیر علاج ہے،ذرائع کے مطابق ندیم کو بیان لینے کے لیے تفتیشی پولیس نے طلب کیا تھا مگر وہ نہیں آیا۔