بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا مالی خسارہ بڑ ھ رہاہے،گردشی قرضے بھی بڑھ رہے ہیں،پاکستان میں اصل مسئلہ کیا ہے؟آئی ایم ایف نے وجہ بتادی

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ماریہ ٹریسا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں منافع کمانے نہیں آتا،پاکستان میں بیلنس آف پے منٹ کا مسئلہ ہے،پاکستان کا مالی خسارہ بڑ ھ رہاہے،گردشی قرضے بھی بڑھ رہے ہیں،ریونیو نہیں بڑھے گا تو کسی کو تو یہ ادائیگی کرنا ہو گی،جو سیکٹر ابھی ٹیکس نہیں دے رہے،انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام پاکستانی معیشت، آئی ایم ایف پروگرام،چیلنجز اور مواقع پر پالیسی سمپوزیم کا انعقاد کیا۔

آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ماریہ ٹریسانے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف کے بارے میں نظریات درست نہیں،آئی ایم ایف پاکستان میں منافع کمانے نہیں آتا۔ انہوں نے کہاکہ جب رکن ممالک مشکل میں ہوں تو پروگرام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف ٹیکنیکل معاونت اوردیگر بہت سے اقدامات کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بیلنس آف پے منٹ کا مسئلہ ہے،پاکستان ایک چیلنجنگصورتحال میں ہے،پاکستان کا مالی خسارہ بڑ ھ رہاہے،گردشی قرضے بھی بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا دیگر ممالک کے مقابلے میں ریونیو کلیکشن بہت کم ہے،پاکستان میں انوسمنٹ بہت کم ہے،جی ڈی پی کا دس فیصد انوسمنٹ ہے جو 20 فیصد تک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مالی خسارہ اور قرضے بھی زیادہ ہیں،ریونیو نہیں بڑھے گا تو کسی کو تو یہ ادائیگی کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاور سیکٹر کا سرکولرڈیڈ 700 ارب تک ہے جو بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سرکولر ڈیڈ پر قابو پانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس دھندگان کی شرخ بہت کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم کی شرخ بہت کم اور صحت کی سہولیات بھی بہت کم ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو سیکٹر ابھی ٹیکس نہیں دے رہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مارکیٹ کے مطابق ایکس چینج ریٹ کی ضرورت ہے،پاکستان میں ایکس چینج ریٹ میں لچک ضروری ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…