راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس پر حاضرین مجلس کھکھلا کر ہنس پڑے۔ترجمان وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جی ایچ کیو میں دفاعی پیداوار کے سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے آرمی چیف جنرل
قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے پوچھا کہ فواد چوہدری صاحب، بقرہ عید کب ہوگی؟ آپ چاند کب نکال رہے ہیں؟۔ آرمی چیف کی اس شگفتہ مزاجی پر جی ایچ کیو کا سینیما ہال قہقوں سے گونج اٹھا۔واضح رہے کہ عید الاضحی کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اگست میں ہوگا اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔