اسلام آباد (این این آئی) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہماری عدالتیں آج تک لوگوں کو وقت پر انصاف نہیں دے سکیں،قوم انصاف کے لیے تڑپ تڑپ کے مر رہی ہے، اعلیٰ عدالتیں پاکستان کے آئین کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ منگل کو سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری عدالتیں آج تک لوگوں کو وقت پر انصاف نہیں دے سکیں۔انہوں نے کہاکہ قوم انصاف کے لیے تڑپ تڑپ کے مر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ عدالتوں کی
زمہ داری ہے کہ پاکستان کے آئین کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلوں میں جلدی کرینگے تو قوم کو انصاف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کو شاید رات کو نیند نہیں آئی جس طرح نیچے اداراے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اعلی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ قوم کو بچایا جائے۔انہوں نے کہاکہ آج نواز شریف کافیصلہ آنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری افتخار نے میرے خلاف فیصلہ کئے اس پر معافی بھی مانگیں،افتخار چوہدری نے خود مانا کہ غلطیاں ہوئی ہیں