جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار رانا ثنا اللہ اور چار ساتھیوں کے ساتھ اب کیاہوگا؟بڑا فیصلہ سنادیاگیا

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور چار ساتھیوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جولائی تک توسیع کر دی گئی،عدالت پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی عدالت جانے کی کوشش پر پولیس سے دھکم پیل ہوتی رہی۔منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار رانا ثنا اللہ اور ان کے ساتھیوں کو کیمپ جیل سے

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت میں پیش کیا گیا۔رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمے کا چالان جمع نہیں کرایا، کیا وجہ تھی اے این ایف نے گزشتہ سماعت پر ریمانڈ نہیں مانگا، شق میں درج ہے کہ اگر چالان 14 روز میں پیش نہیں کیا جاتا تو مزید تین دن میں عبوری چالان جمع کرایا جاسکتا ہے۔رانا ثنااللہ کو دل کی تکلیف ہے، ادویات نہیں دی جارہیں،آخر ایسی کونسی چیز ہے جو فائل پیش نہیں کی جارہی، رانا ثنا اللہ بیمار آدمی ہیں انہیں کوئی بھی ریلیف نہیں دیا گیا۔سماعت کے دوران رانا ثنا اللہ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک میرا موقف سرکاری طور پر نہیں لکھا گیا، ایک ٹیم نے تفتیش کی لیکن تمام تفصیلات مجھے ابھی تک نہیں دی گئیں، مجھے ابھی ریکارڈ نہیں ملا۔عدالت نے موقف سننے کے بعد کہا کہ آپ پہلے فائل پیش کریں پھر کیس سنوں گا اور عدالت نے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کر دی۔عدالتی حکم پرسرکاری وکیل نے ابتدائی تفتیشی رپورٹ پیش کی۔رانا ثنااللہ کے وکیل نے کہا کہ یہ کیس سیاسی انتقام کا ہے، عدالت کوبھی نہیں بتایا جا رہا تفتیش کیا ہوئی، کیس فائل کے بغیرکس طرح چلایا جاسکتا ہے۔بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اینٹی نارکوٹکس حکام کو کیس کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ اور چار ساتھیوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی۔کیس کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جس کے تحت ضلع کچہری آنے اور جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند رکھے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…