جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وادی نیلم میں ہونیوالی تباہی کے دوران آنیوالی تصویر نے سب کو رلا دیا،کتنے افراد تاحال لاپتہ ہیں؟انتظامیہ نے مقامی لوگوں کو ہدایات جاری کردیں

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(سی پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) وادی نیلم میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اس تباہی کے دوران ایک شخص کی تصویر بھی سامنے آئی ہے جس نے سب کو اشکبار کردیا ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سیلابی پانی میں اوندھے منہ پڑا ہے۔ ایمرجنسی کنٹرول روم کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 19 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے دریائے نیلم میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے عوام کو دریا سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے مزید ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے جب کہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…