اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے ۔ تحریک عد م اعتما د کی قرارداد 26دستخط کے ساتھ جمع کر ائی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو ہٹانے کی تجویز دی تھی، قائد ایوان شبلی فراز نے فاٹا اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ممبران سے مشاورت کی جس کے بعد حکومت کی جانب سے
اب ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد جمع کر ا دی گئی ہے یہ قرار داد پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز اور دیگر سینیٹرز نے جمع کر ائی تحریک عدم اعتماد کی قراد داد میں 26سینیٹرز کے دستخط تھے۔ قرار داد جمع کر انے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمن سینٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی اور ا تحادیو ں کی تعداد 36تھی ہم نے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا تھا اب سلیم مانڈوی والا ہما ری حما یت کے حقدار نہیں رہے۔