بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اب نواز شریف کو جیل میں قید رکھنا غیر قانونی ہے ٹویٹر پر” # نواز شریف کو رہا کرو“ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے احتساب عدالت ارشد ملک کو عہدے کے ہٹانے کے فیصلے کے بعد ٹویٹر پر #نوازشریف کورہاکرو ،ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے نواز شریف کی رہا ئی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں نواز شریف کی ضرورت ہے ، انہیں رہا کیا جائے ۔جبکہ کچھ صارفین نے لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کو جیل میں قید رکھنا غیر قانونی ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف کی سزا کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جا نب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر رد عمل میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ مریم نواز جو حقائق عوام کے سامنے لائیں وہ درست ہیں۔انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہوگئی ہے، ان کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور فوری طور پر انہیں رہا کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جج کو ہٹانے سے تصدیق ہو گئی کہ ویڈیو اصلی تھی جس کی وجہ سے جج کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا یاگیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…