سرگودھا(اے این این)پاکستان میں 17جولائی 2019 کی رات جزوی چاند گرہن ہوگاجوپاکستان میں نظر آئے گاپاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات 1 بجکر 43 منٹ پر شروع ہوگا اور 17 جولائی کی صبح پانچ بجکر 17 منٹ تک رہے گاکیونکہ رات بارہ بجے تاریخ بدل جاتی ہے زیادہ سے زیادہ گرہن رات ڈھائی بجے ہوگا۔ رواں سال ماہ جولائی میں چاند گرہن لگے گا اس سال کا یہ دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی
بروز بدھ کو ہوگا جس کا دورانیہ 2 گھنٹے 57 منٹ 14 سیکنڈ ہوگا جو پاکستان میں دیکھا جاسکے گا جبکہ تیسرا سورج گرہن 26 دسمبر بروز جمعرات کو ہوگا جس کا دورانیہ 2 گھنٹے 29 منٹ 24 سیکنڈ جو پاکستان میں نظر آئیگا یاد رہے کہ دنیا بھر میں اس سے قبل بھی ماہ جنوری میں ایک سورج گرہن اور ایک چاند گرہن اور ماہ جولائی میں 3 جولائی کو سورج گرہن لگا تھا جو پاکستان میں نہیں دیکھے جا سکے۔