منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے خود کش دھماکوں میں ملوث عمر قید کے ملزم کو بری کر دیا

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ نے خود کش دھماکوں میں ملوث عمر قید کے ملزم ندیم حسین کو بری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے ملزم کو عدم شواہد پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دورانِ سماعت کہا کہ افسوس کی بات ہے نچلی عدالتوں نے چیزیں کیوں نہیں دیکھیں۔اتنا بڑا دھماکہ ہوا اس لیے سزا دی۔ہائیکورٹ اتنی بڑی عدالت ہے اس نے بھی

شواہد کو نہیں دیکھا۔وکیل نے کہا کہ 2008 میں پاکستانی نیول وار کالج لاہور کے باہر دو خودکش دھماکے ہوئے۔دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ 18 افراد زخمی ہوئے تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اتنا بڑا واقعہ ہو گیا، دو دھماکے ہو گئے لیکن کوئی ثبوت ہی نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ثبوت صرف دھماکہ ہی ہے۔چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپکے پاس ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔آپ کہہ رہے ہیں کہ ملزم کی دکان تھی جہاں دو نامعلوم افراد کو جیکٹس دی گئیں۔ساری شہادتیں مان بھی لیں تو لگتا ہے کہ ملزم کی دکان استعمال ہوئی جب وہ موجود نہیں تھا۔ایسا لگ رہا ہے کہ ملزم کو اس کیس میں گھسیٹا گیا۔جس کے بعد سپریم کورٹ نے خود کش دھماکوں میں ملوث عمر قید کے ملزم ندیم حسین کو بری کر دیا۔واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک کیس کے دوران ریمارکس دئیے تھے کہ کہ اگر انصاف چاہئیے تو سچ بولا کریں۔جھوٹی شہادت پر ملزمان کے بری ہونے کا الزام عدلیہ پر ڈال دیا جاتا ہے۔ اگر انصاف چاہئیے تو سچ بولیں، اگر آپ میں سچ بولنے کی ہمت نہیں تو انصاف بھی نہ مانگیں۔۔ گواہ اللہ کی خاطر بنا جاتا ہے، اللہ کا حکم ہے کہ اپنے والدین، بھائی، عزیز کے خلاف سچی گواہی دو۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جھوٹے گواہوں کے خلاف کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ عدلیہ میں سچ کو واپس لائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…