بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ایل او سی کے قریب شہید 5جوانوں میں سے 2 شہداء سرگودھا اور خوشاب میں سپردخاک،طیب کی عمر کتنی اور اس کی شادی کب ہوئی تھی؟جان کر آپ کی بھی آنکھوں میں آنسو آ جائینگے

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)لائن آف کنٹرول چمب سیکٹر برنالہ کے قریب شہید ہونیوالے پاک آرمی کے پانچ جوانوں میں سے دو شہداء کو سرگودھا اور خوشاب میں سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق پاک آرمی کے 22سالہ شہید نوجوان غلام قاسم ولد محمد رمضان کا تعلق سرگودھا کے علاقہ ساہیوال محلہ شمس آباد سے ہے جس کو آبائی گاوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ محنت کش محمد رمضان کے 22سالہ بیٹے غلام قاسم نے دو سال قبل پاک فوج میں ملازمت اختیار کی۔

جس کی نماز جنازہ ونیاں والی ساہیوال میں ادا کی گئی اور میت کومقامی قبرستان میں پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کر دیا گیا شہید کی قبر پر پاک آرمی کے دستے نے سلامی دی۔اسی طرح دوسرے سپوت 22سالہ شہید جوان طیب حسین ناصرولدناصرحسین کا تعلق ریجن میں وادی سون کے علاقہ سورکی سے تھا جس کی آٹھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی جس کو نماز جنازہ آجرات آبائی گائوں میں ادا کر کے پورے فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کیا گیا۔قبر پر پاک آرمی کے دستے نے سلامی دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…