جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

 نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد ریلوے کے کرایوں میں 1500روپے تک اضافے کا اطلاق ہوگیا،مسافروں کے ہوش اُڑ گئے

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان ریلوے کی طرف سے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا ہے۔پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ایکسپریس کے کم سے کم کرائے میں 50 روپے اضافہ کیا گیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 450 روپے اضافہ ہواہے۔

بہاوالدین زکریاایکسپریس اور  خیبر میل کے کم سے کم کرایوں میں بھی  50 روپے اضافہ عمل میں لیا گیاہیجبکہ زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 450 روپے اضافہ عمل میں لیا گیاہے۔ شالیماراورشاہ حسین ایکسپریس اے سی سلپر کے کرایوں میں 150 روپے اضافہ کیا گیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 250 سے 1100 روپے تک اضافہ ہوچکاہے۔حکومت نے خصوصی ٹرینوں کے کم سے کم کرایوں میں 200 روپے اضافہ کیا ہے جبکہ خصوصی ٹرینوں کے اکانومی کلاس کے کم سے کم کرایوں میں  بھی 150 روپے اضافہ ہوگیاہے۔اسی طرح خصوصی ٹرینوں کے زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 1500 روپے تک اضافہ کیا ہے۔بولان، مہر، تھر ایکسپریس کے زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 450 روپے اضافہ کیا گیاہے۔اسی طرح خیبر میل کے زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 400 سے 800 روپے تک اضافہ ہوچکاہے۔واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے یکم جولائی سے پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں 2سے ساڑھے 8فیصد تک اضافہ کردیاہے۔پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات  کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں ریلوے کو تین سے چار ارب روپے کے خسارے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ پاکستان ریلوے کی طرف سے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا ہے۔پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ایکسپریس کے کم سے کم کرائے میں 50 روپے اضافہ کیا گیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 450 روپے اضافہ ہواہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…