اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کے دور میں جہاں غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیاہے وہیں مرنا بھی کچھ آسان نہ رہا، کفن بھی مہنگے ہوگئے ،روزنامہ نیا اخبار کی رپورٹ کی مطابق ان دنوں مختلف کوالٹی کے کفن کی قیمت ایک ہزار سے شروع ہو کر 3ہزار تک ہے ۔ اپنے پیاروں کی تدفین کیلئے قبر کا حصول بھی کسی معرکہ
سر کر نے سے کم نہیں ، جن کیلئے نوٹوں کے ساتھ ساتھ تعلقات کی بھی ضرورت ہوتی ہے ،تدفین کا سامان فروخت کرنے والے دکانداروں نے کہا ہے کہ مہنگائی سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہواہے ، عوام کیلئے اپنے پیاروں کی تدفین کیوں مشکل ہوتی جارہی ہے ،حکمران اگر زندگی آسان نہیں کر سکتے تو کم از کم مرنا تو آسان کردیں۔