اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین کو ایک ارب ڈالر کی برآمدات جاری ،مزید کتنے  ارب ڈالرز کا آرڈر دیگا‘ مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت،ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چین پاکستان سے وعدے کے مطابق ایک ارب ڈالر کی مصنوعات درآمد کررہا ہے جس کے چینی اور چاول کا ہدف پورا ہو گیا ہے جبکہ چین کو دھاگے کی برآمد ات جاری ہیں،چین نے یقین دہانی کرائی اس کنسائنمنٹ کے مکمل ہونے کے بعد چین پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر کی درآمدات کاآڈر د ے گا،

وعدہ کیا تھا کہ خام مال پر ڈیوٹی کے معاملے پر ریلیف دیں گے اور اسے 3 فیصد سے کم کرکے زیرو کر دیاہے اور میری کوشش ہے کہ ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو ختم کروں،ابھی لوگ کشمکش کا شکار ہیں لیکن آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا،ہم لوگوں کے خدشات دور کرنے اور مدد کے لئے بیٹھے ہیں،انجینئرنگ سیکٹر کو آگے لے کر جانا ہے اور مستقبل میں گوجرانوالہ میں انجینئرنگ ایکسپو سنٹر بنا کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گوجرانوالہ چیمبر زآف کامرس کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں 3روزہ صنعتی نمائش کے دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ گوجرانوالہ کاروباری اور معاشی لحاظ سے اہم شہر ہے،ہم نے آنے والے سالوں میں ٹیکسٹائل کے علاوہ ہمیں انجینئرنگ کے شعبے پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہے اور اس کے لئے گوجرانوالہ موزوں ترین ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں،چین کے ساتھ ہمارافری ٹریڈ ایگریمنٹ ہوا ہے اور ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ چین کے سفیر سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالر کی برآمدات کی کنسائنمنٹ مکمل کر لیں اس کے بعد مزید ایک ارب ڈالر کا آڈر دیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں جو مصنوعات تیار کی جاتی ہیں وہ چین میں ڈیوٹی فری برآمد کی جا سکتی ہیں۔ عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھاکہ خام مال پر ڈیوٹی کے معاملے پر ریلیف دیں گے،

اسے 3 فیصد سے کم کرکے زیرو کر دیا گیا ہے اور میری کوشش ہے کہ ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی بھی زیرو ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں سکل ڈویلپمنٹ میں بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،گوجرانوالہ نے اپنی مصنوعات کی پیداوار میں بہت ترقی کی ہے اور مستقبل میں گوجرانوالہ میں ایک انجینئرنگ ایکسپو سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ہم نے گوجرانوالہ کو سپورٹ کرنا ہے اور انجینئرنگ سیکٹر کوآگے لے کر جانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری حضرات کو مارکیٹ تک رسائی دینا اولین ترجیح ہے،انکی استعداد بڑھانی ہے اس پر کام کر رہے ہیں،

ڈیوٹیز کم کر نے سے ایکسپورٹ سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ان کو مقابلے کی سطح پر لانے کیلئے ہم نے ڈیوٹیز کم کر دی ہیں اور ان کا ایکسچینج ریٹ بھی بہتر ہو گیا ہے، حکومت ملکی درآمدات میں کمی کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔یہ درست ہے کہ برآمدات سے حاصل ہونے والی آمد ن گزشتہ مالی سال کے برابر ہے تاہم ہماری برآمدات کی مقدار بڑھی ہے، فٹ ویئر کی برآمدات میں 29فیصد،گارمنٹس میں 26فیصد اور نٹ وئیر میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہمیں مارکیٹ شیئر مل رہا ہے،کاروباری برادری کیلئے فنش گڈ ز پر زیادہ مراعات دی گئی ہیں۔مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے گوجرانوالہ ایکسپو کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…