اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ پی ٹی آئی کی تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کی نا اہلی کیس میں کنول شوزب اور ملائکہ بخاری کے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کیس سے بھاگنے سے آپ بچنے والے نہیں ہیں، آپ کے رویے سے لگ رہا ہے درخواست گزار ٹھیک بات کررہا ہے۔جمعہ کو کیس کی سماعت کے دور ان جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کیس سے بھاگنے سے آپ بچنے والے نہیں ہیں، آپ کے رویے سے لگ رہا ہے درخواست گزار
ٹھیک بات کررہا ہے۔جسٹس عامرفاروق نے ملائکہ بخاری کے وکیل سے استفسار کیاکہ کیوں آپ اس کو التوا کررہے ہیں؟لگتا ہے کہ جان بوجھ کر آپ ملتوی کررہے ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ملائکہ بخاری اور کنول شوزب کیوں جواب نہیں دینا چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ سات دن میں جواب مانگا 14 دن میں بھی نہیں دیاکیا ؟، وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر بھی یہی کہا گیا تھا کہ جواب تیار ہے صرف جمع ہونا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔