اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پیدائشی ڈیفیکٹڈ کا بیان کس کیلئے استعمال کیا تھا؟ فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں ، بڑاعلان کر دیا

datetime 28  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ان کا پیدائشی ڈیفیکٹڈ کا بیان کسی خاص شخص کے لیے نہیں تھا اور جس کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ ڈیفیکٹڈ ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کا مینڈیٹ ہے، انہیں پارلیمنٹ نے پہلے سلیکٹ کیا پھر اپنے ووٹ سے الیکٹ کیا

لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جسے تاحیات سپریم کورٹ نے ری جیکٹ کیا، سلیکٹیڈ، الیکٹڈ اور ایک تاحیات ری جیکٹڈ کی بات ہونی چاہیے، اس کے ساتھ ایک سیاسی لیڈر ایسا بھی ہے جو پیدائشی ڈیفیکٹد ہے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی کے گروپرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیدائشی ڈیفیکٹڈ طبی اصلاح ہے، اسے سیاست کارنگ کیوں دیا جارہا ہے، اپنے الفاظ پر قائم ہوں پیچھے نہیں ہٹ رہی، بیان کسی خاص شخص کے لیے نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہر وہ شخص جس کے اپنے عمل اس کی زبان کے ساتھ نہ ہوں وہ پیدائشی ڈیفیکٹڈ ہے، کوئی بھی سیاسی شخص ہو سکتا ہے جس میں پیدائشی نقائص ہو، پیدائشی نقائص جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی طور کسی میں بھی ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بارٹیکس وصولی کو تحریک کی شکل دی، پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کی جانب عملی قدم کپتان نے اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکلنے کی جدوجہد کریں، وزیراعظم نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے ہیں، اس کڑی دھوپ سے ایک بار ہم ہمت، حوصلے اور استقامت سے گزر گئے تو مستقبل روشن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…