اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کو لندن جانے دیں اور ان سے جان چھڑائیں، شیخ رشید نے حکومت کو حیرت انگیز مشورہ دیدیا، وجہ بھی بتادی

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)میں دو لیگیں ہیں، ایک شہباز شریف اوردوسری نواز شریف، حکومت کو کہا تھا نوازشریف کو لندن جانے دیں اور ان سے جان چھڑائیں، شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہی ہے اور ہم نے کبھی پارٹی نہیں بدلی،ریلوے سے چوروں اور ڈاکوؤں کو نکالنا ہمارا مشن ہے،24 اگست کو میرا سال مکمل ہوگا، ریلوے کی کارکردگی سامنے لاؤں گا،

منتخب آدمی کوسلیکٹڈکہنانامناسب بات ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے گزشتہ روز پی سی ون داخل کیاہے، بنیادی مسئلہ ایم ایل ون کاہے، تاثردیاجارہاہے حادثات کی بنیادی وجہ ٹرینوں کی تعدادکازیادہ ہوناہے، یہ لوگ کیاسمجھتے ہیں ہم پاگل ہیں، ایک دو ارب کا آئل رکھنے کی کیا منطق ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ تین یا 4 تاریخ کو اپنی فنانشل رپورٹ سامنے لائیں گے، ہم ریلوے میں سے چوروں کوباہرنکالیں گے یہ میرامشن ہے، 24 اگست کو میرا سال مکمل ہوگا کارکردگی سامنے لاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب سے کہا ہے ریلوے میں ایک گریڈکی پروموشن دیں۔وزیر ریلوے نے کہاکہ 5 دن بعد فنانس اورریلوے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کوتکلیف اس لیے ہے خریداری میں اربوں روپے کمائے،17 لاکھ لیٹر تیل بچایا اور34 ٹرینیں بھی چلائی ہیں، ریلوے کو خسارے سے باہر نکالیں گے، ریلوے کے پاس 8 دن کا ہر صورت آئل موجودہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ امیر قطر کا دورہ کامیاب رہا اور دورے میں بہت زبردست سرمایہ کاری آئی ہے، مشیر خرانہ سرمایہ کاری کابتائیں گے اور انشااللہ بجٹ میں آپ کو بریف کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے صدردورہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کاساتھی ہوں،سائیکی طرح اس کیساتھ ہوں۔شیخ رشید نے کہاکہ اے پی سی میں مولاناکوسمجھائیں گے، خورشیدشاہ صاحب کی بات کو کون ٹالتاہے،

آج اے پی سی کے علاوہ بھی بڑی خبریں ہیں، اپوزیشن کیلئے126دن کا دھرنا آسان کام نہیں۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ (ن)لیگ میں ایک نوازلیگ اوردوسری شہبازلیگ ہے، شہبازشریف اورمیری مدرپارٹی ایک ہے،کبھی پارٹی نہیں بدلی، جنہوں نے نواز شریف کومروایاوہ چاہتیں ہے اوربھی اندررہے، حکومت کو کہا تھا کہ انہیں لندن جانے دیں، ان سے جان چھڑائیں۔ایوان میں وزیراعظم کے لئے سلیکٹیڈ لفظ کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا منتخب آدمی کوسلیکٹڈکہنانامناسب بات ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…