ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیئرمین سینیٹ کی کرسی کو پیدا شدہ خطرہ ٹل گیا،(ن)لیگ نے ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کرسی کو پیدا شدہ خطرہ ٹل گیا،مسلم لیگ (ن)کی عدم دلچسپی صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوششوں کے آڑے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی پاکستان مسلم لیگ (ن)کو صادق سنجرانی کو ہٹانے پر آمادہ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کی فوری تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی۔ مریم نواز نے بلاول کو جوابی مشورہ دیا کہ پیپلزپارٹی ایسا چاہتی ہے تو تجویز کل جماعتی کانفرنس میں پیش کرے۔۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن موجودہ صورتحال میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کو سودمند نہیں سمجھتی۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوششوں میں حصہ دار نہ بننے کی تصدیق کردی۔  ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اب تک چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی کبھی بات نہیں کی۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہمیں ذاتی طور پر صادق سنجرانی سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ ایوان بہتر انداز میں  چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ چیئرمین سینیٹ کا رویہ بہترین ہے، توکیوں ان کو تبدیل کریں؟۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ بلاول بھٹو نے مریم،نواز سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے معاملہ  پر بات کی تھی مگر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کرسی کو پیدا شدہ خطرہ ٹل گیا،مسلم لیگ (ن)کی عدم دلچسپی صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوششوں کے آڑے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی پاکستان مسلم لیگ (ن)کو صادق سنجرانی کو ہٹانے پر آمادہ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کی فوری تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…