فرشتہ قتل  کیس،  وزیراعظم  کے سخت نوٹس  کے بعد وفاقی پولیس    کی  منہ دکھائی پریس کانفرنس   کی تیاریاں 

21  جون‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے فرشتہ قتل  کیس کے ملزمان کی گرفتاری  کے لئے  لئے  گئے سخت نوٹس  کے بعد وفاقی پولیس   نے دباؤ  سے بچنے کے لئے منہ دکھائی پریس کانفرنس  کرنے کے انتظامات   مکمل کر  لئے ہیں۔

وفاقی  پولیس  نے فرشتہ  قتل کیس  کا سراغ  لگانے کے لئے 8 لاکھ موبائل کالز کی جیو  فنسنگ کی  لیکن اصل ملزم   تک پہنچنے  میں ناکام  رہی بعد ازاں  741 کالز کا ڈیٹا  نکالا  گیا لیکن ملزم  کی نشاندہی  نہ ہو سکی اس پر وزیراعظم  عمران خان اور  وزیر داخلہ  نے سخت  برہمی  کا اظہار کیا  پولیس ذرائع  نے بتایا کہ  وزیراعظم اور  وزیر داخلہ  کا دباؤ  کم کرنے کے لئے تھانہ شہزاد ٹاؤن  پولیس آج ، اتوار  کو اپنے افسران   کے ہمراہ  ایک منہ دیکھائی پریس کانفرنس  کرے گی  جس میں     ملزمان  پیش کئے جانے کا امکان  ہے  تا ہم پولیس  نے اس حوالے سے خصوصی  بندوبست کیا ہے کہ کوئی بھی صحافی  ان ملزمان  سے سوال نہ کرے اور انہیں کالے  نقاب چہرے  پر ڈال  کر میڈیا  کے روبرو  لایا جائے۔  اور ساتھ ہی  مبینہ ملزمان  کو بھی صحافیوں  کے رو برو   زبان بند  رکھنے کی سخت  ہدایت کی  گئی ہے فرشتہ قتل   کیس میں انتہائی  موثر  کردار ادا کرنے والے ایک  پولیس انسپکٹر  نے مبینہ طور پر بتایا  ہے کہ فی الحال حتمی  ملزمان کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔ اور ملزم کی نشاندہی  کے لئے جن سراغ رساں  کتوں کا استعمال  کیا گیا تھا وہ کتے بھی فیل ہو گئے ہیں  پولیس  ذرائع  کا کہنا ہے کہ آئندہ  چوبیس گھنٹوں  میں پریس کانفرنس  کے ذریعے وزیرداخلہ  اور وزیراعظم  ہاؤس کا دباؤ کم کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…