کراچی (این این آئی)ملک سے باہر رقم کی غیر قانونی ترسیل(منی لانڈرنگ) کی روک تھام کے لئے قائم کیے گئے نئے شعبے(ڈائریکٹوریٹ)نے کام کاآغاز کردیا ہے۔ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ(سی بی سی ایم)کے کائونٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔فضائی کمپنیوں اوروفاقی تحقیقاتی ایجنسی
کی جانب سے سی بی سی ایم کو مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ سی بی سی ایم کومسافروں کی فہرست پروازکے ٹیک آف اور لینڈنگ سے پہلے ہی مل رہی ہے ۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کی ہدایت پر رقم کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کے لئے سی بی سی ایم کا قیام عمل میں لیاگیاہے۔