ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پورے ملک میں پولیس کا نظام فلاپ ،سنجیدگی کا یہ عالم ہے پنجاب کے وزیر خزانہ کھڑے کھڑے ہی بات سے مکر گئے، سپریم کورٹ شدید برہم

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب کے ٹریفک وارڈنز کی تنخواہوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب کے سیکرٹری خزانہ اور آئی جی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پورے ملک میں پولیس کا نظام فلاپ ہوْچکا ہے، ملک میں پولیس نام کی کوئی چیز نہیں ۔

سنجیدگی کا یہ عالم ہے پنجاب کے وزیر خزانہ کھڑے کھڑے ہی بات سے مْکر گئے۔ جمعرات کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت جسٹس گلزار احمد نے پنجاب کے سیکرٹری خزانہ اور آئی جی پر برہمی اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں پولیس کا نظام فلاپ ہوْچکا ہے، ملک میں پولیس نام کی کوئی چیز نہیں۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ پولیس آخر ایسا کیا کر رہے جو تنخواہ بڑھائی جائے؟ ۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ بھاری تنخواہیں لیکر بھی دو نمبریاں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری افسران دفاتر میں بیٹھ کر حرام کھا رہے ہیں، صرف اس بات کی فکر ہے کہ اپنے الائونس کیسے بڑھانے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ سب نہیں زیادہ تر پولیس اہلکار رات کو ڈکیتیاں کرتے ہیں، ملک میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، لوگ گلے کاٹ رہے ہیں پولیس کہاں ہے؟ ۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ سیکرٹری خزانہ پنجاب کو شاید پتا ہی نہیں انکا کام کیا ہے، پولیس اور سرکاری افسران تنخواہ الگ لیتے ہیں اور عوام سے الگ ۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ سیکرٹری خزانہ کے اپنے بیان سے مکرنے پر عدالت برہم ہوگئی ۔صوبائی سیکرٹری خزانہ منجمند ہونے والی اضافی بنیادی تنخواہ بحال کر رہے ہیں۔ وکیل ٹریفک وارڈنر نے کہاکہ تنخواہ بحال ہوجائے تو مسئلہ ہی ختم ۔سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ منجمند ڈیلی الائونس بحال ہوگا اضافی بنیادی تنخواہ نہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ آپکی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ کھڑے کھڑے ہی بات سے مْکر گئے، پورا صوبہ پنجاب کا خزانہ آپکے ہاتھ میں ہے اور آپکو کچھ کام کا پتا ہی نہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ جس کو دل کرے جتنا دل کرے آپ دیدیں، آپ صرف دفتر میں بیٹھ کر اپنے پیسے بنانے کی سوچتے ہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو مزید تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…